ملزم نے لڑکی کو بلیک میل کرتے ہوئے بھاری رقم بھی ہتھیا لی
لاہور (کرائم ڈیسک) نوجوان نے منگیتر کو زیادتی کا نشانہ بنا کر بھاری رقم ہتھیا لی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی علاقے سمن آباد میں انتہائی شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر نوجوان نے اپنی منگیتر سے مبینہ طور پر زیادتی کی ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے لڑکی سے زیادتی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں بعد ازاں اسے بلیک میل کرتا رہا۔
ملزم نے اپنی منگیتر کو بلیک میل کرکے ڈھائی لاکھ روپے ہتھیا لیے۔ متاثرہ لڑکی نے تھانہ ویمن پولیس میں بیان بھی دیا ہے جس کی بنا پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں کی منگنی ایک سال قبل ہوئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
جب کہ ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکے سے زیادتی کرنے والے ملزم کوگرفتارکرلیا۔
تھانہ ٹیکسلا پولیس کو متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ ملزم وقار نے اس کے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ٹیکسلا پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم وقار کو گرفتا ر کرلیا، ایس پی پوٹھوہار نے کہاکہ گرفتار ملزم کو ٹھو س شواہد کیسا تھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی ، زیادتی ناقابل برادشت ہے ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
علاوہ ازیں تھانہ شاہدرہ انویسٹی گیشن پولیس نے 3 کمسن بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار کیے جانے والے ملزم وقاص پر الزام عائد ہے کہ وہ شاہدرہ کے رہائشی تین کمسن بچوں جن میں عبدالرحمان ،احمد اور ریحان شامل ہیں کو چھری سے ڈرا دھمکا کر انہیں جنسی زیادتی کا نشانا بناتا رہا ہے، پولیس نے ملزم وقاص کے قبضہ سے چھری بھی برآمد کر لی ہے۔