راولپنڈی پولیس کی کاروائیوں میں سابقہ اہلیہ کو قتل اور11 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنیوالے دونوں ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) راولپنڈی پولیس نے 2الگ الگ کاروائیوں میں سابقہ اہلیہ کو قتل کرنے اور11 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنیوالے دونوں ملزمان گرفتارکرلئے تھانہ دھمیال پولیس نے سابقہ اہلیہ کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے الزام میں مطلوب ملزم شیرگل کو گرفتار کر لیاجس نے فائرنگ کر کے اپنی سابقہ اہلیہ صبا گل کو قتل کر دیا تھاواقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں گزشتہ ماہ تھانہ دھمیال میں درج کیا گیا تھاپولیس کے مطابق ملزم شیرگل نوشہرہ میں قتل کے مقدمہ کا اشتہاری بھی ہے ادھرتھانہ ریس کورس پولیس نی11 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والاملزم گرفتارکر لیا متاثرہ لڑکے کی والدہ نے پولیس کودرخواست دی کہ سعید نے اُ-س کے بیٹے کو کمرے میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایاہے جس پر پولیس نے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم سعید کو گرفتار کر لیا۔