نارووال: (کرائم ڈیسک) تھانہ سٹی کے علاقے صدیق پورہ میں رشتہ کے تنازع پر 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعے میں قتل ہونے والوں میں باپ ،بیٹا اور بیٹی شامل ہیں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل مقتول نواز کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن مقتول نواز نے بیٹی کی شادی کسی اور کے ساتھ کر دی تھی جس پر ملزم نے تمام افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا ۔
پولیس کی جانب سے لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔