ڈولفن فورس کے اہلکار نے شہری کے گھر سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک لاکھ روپے چرا لیے

ملزم گرفتار‘ اعتراف جرم کرتے ہوئے چوری کی گئی رقم بھی شہری کے حوالے کر دی‘ مقدمہ درج کرلیا گیا

لاہور ( کرائم ڈیسک ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ڈولفن فورس کے اہلکار نے شہری کے گھر سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک لاکھ روپے چرا لیے، ڈولفن پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں شہری کے گھر سے ایک لاکھ روپے لوٹنے والے ڈولفن اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم نے کاہنہ میں شہری کے گھر سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک لاکھ روپے چرائے تھے، واقعے کا علم ہونے پر اے ایس پی کاہنہ نے ایکشن لیتے ہوئے ڈولفن اہلکار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس کو گرفتار کرلیا، جس کے بعد ملزم نے نا صرف اعتراف جرم کیا بلکہ چوری کی گئی رقم بھی شہری کے حوالے کر دی۔