راولپنڈی، رابری کی وارداتوں میں مطلوب2 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد،مقدمات درج

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے رابری کی وارداتوں میں مطلوب2 ملزمان گرفتارکر کے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکر لیا-پولیس نے رابری کی وارداتوں میں مطلوب حنیف اور تیمور کو گرفتار کر کے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکر لیا پولیس کے مطابق ملزمان کو متعدد وارداتوں کے اعتراف پر شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کر دیا گیا ہے شناخت پریڈ کے بعد مزید مال مسروقہ کی برآمدگی عمل مین لائی جائے گی۔