کراچی : جعلی کرنسی کےکاروبارمیں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی: (کرائم ڈیسک) سمن آباد پولیس نے سہراب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان گرفتار کرلیے ۔ پولیس کے مطابق گرفتارملزمان جعلی کرنسی کےکاروبارمیں ملوث گروہ کےکارندےہیں ، ملزمان شہریوں کوجعلی کرنسی بنانےکاجھانسہ دےکرلاکھوں روپے لے کر غائب ہوجاتے تھے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان کوسہراب گوٹھ بس اڈےسےفرار ہونے کی کوشش کرتے پکڑا گیا، ملزمان میں گلبدین عرف آصف،سلمان اور عبدالحمید شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے جعلی کرنسی بنانے کےلئے کاغذ،ڈائی اورکیمیکل بھی برآمد ہوا ہے ۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان نے مدعی مقدمہ محمد سلیم سےبہانےبازی سے18 لاکھ روپےلیے تھے، پیسے کاتقاضا کرنےپر جعلی کرنسی بنانےکالالچ اورڈائی فروخت کرنےکاجھانسہ دےرہےتھے، ملزمان کےدیگرساتھیوں میں آصف،حیدر،عامر ملتانی اورظہیر عرف فرید شامل ہیں ۔

پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔