فیصل آباد: لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانیوالے پولیس کانسٹیبلز کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد: (کرائم ڈیسک) سمندری کے علاقے میں لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے پولیس کانسٹیبلز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متاثرہ لڑکی نمرہ کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، کانسٹیبلز شجاعت حسین، صہیب اور عاصم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سٹی پولیس آفیسر عثمان اکرم گوندل نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم بھی دے دیا، ایس پی صدر شمس الحق درانی سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی گئی۔