رحیم یارخان : (کرائم ڈیسک) پنجاب کے ضلع رحیم یارخان میں نویں جماعت کی طالبہ نے صرف ایک مضمون میں فیل ہونے پر مبینہ خودکشی کرلی۔
افسوس ناک واقعہ تھانہ بی ڈویثرن کے علاقے سخی سرور کالونی میں پیش آیا، جہاں نویں جماعت کی طالبہ نے ناکامی کے طعنے سے گبھرا کرموت کو گلے لگا لیا ۔
پولیس کے مطابق طالبہ ایک مضمون میں کامیاب نہ ہوسکی جس سے دل برداشتہ ہوکر طالبہ نے کمرے میں خود کو بند کرکے پستول سے زندگی کا خاتمہ کرلیا ، طالبہ کی عمر سولہ سال تھی۔
اسی حوالے سے پولیس کا دعویٰ ہے کہ طالبہ نے گھر والوں کی ڈانٹ ڈپٹ کے خوف اور ناکامی پر دل برداشتہ ہوکر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔