شیخوپورہ: (کرائم ڈیسک) ایف آئی نے چھاپہ مار کر بینکوں سے رقم نکالنے والے 7 ہیکرز کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی کے مطابق ملزموں نے نجی ٹاؤن میں کرایہ پر گھر حاصل کر رکھا تھا، کرایہ کے گھر میں مختلف ممالک کے بنک اکاؤنٹ ہیک کرنے کا سیٹ اپ لگایا ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران ملزموں کے ساتھیوں نے ایف آئی اے ٹیم پر فائرنگ بھی کی، ایف آئی اے ٹیم بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئی، فائرنگ کرنے والے ملزم موقع سے فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے کمپیوٹر، لیپ ٹاپ سمیت دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا۔