مانسہرہ: ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیاح جاں بحق

مانسہرہ: (کرائم ڈیسک) بابو سر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران گولی لگنے سے سیاح جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق پنجاب کے ضلع وہاڑی کے رہائشی مقتول پروفیسر رشید اپنی فیملی کے ساتھ سیر و تفریح کیلئے بابو سر گئے تھے اور وہ سکردو سے براستہ ناران راولپنڈی جا رہے تھے۔

چلاس سے آگے بابو سر روڈ پر ڈاکوؤں نے روڈ پر پتھر رکھ کر ناکہ لگایا ہوا تھا جسے دیکھ کر انہوں نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔

پروفیسر رشید گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا اور مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔