پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاکوؤں نے سوا کروڑ لوٹ لئے

دینہ: (کرائم ڈیسک) پولیس کی وردیوں میں ملبوس ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر سوا کروڑ کی نقدی لوٹ لی۔ ڈکیتی کی واردات تھانہ منگلا کی حدود میں ہوئی، ڈاکو نقدی لوٹ کر آسانی سے موٹرسائیکلوں پر فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔

واضح رہے چوری، ڈکیتی، راہزنی کی بڑھتی وارداتیں جہلم پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گئیں، چھوٹے موٹے مقدمات درج کر کے پولیس اپنا بھرم رکھ رہی، جبکہ ابھی تک کسی بڑی واردات کے مجرم کو گرفتار نہ کیا جاسکا۔