راولپنڈی (کرائم ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس نے گجرات ریلوے اسٹیشن پر کارروائی کے دوران جعفر ایکسپریس کے عملے کے 2 ارکان کے قبضے سے منشیات برآمد کر لی۔اے این ایف کے ترجمان نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ ٹرین کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی جا رہی ہے، اطلاع کے نتیجے میں منصوبہ بندی سے جنکشنز اور ٹرینوں کی سخت نگرانی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی، پشاور، لاہور، کراچی اور کوئٹہ سمیت تمام بڑے جنکشنز پر ٹرینوں کو چیک کیا گیا، دورانِ نگرانی اطلاع پر جعفر ایکسپریس میں گجرات جنکشن کے مقام پر چیکنگ کی گئی، تلاشی لینے پر ملزمان کی سرکاری پیٹی سے 4 کلو گرام چرس اور 2 کلو گرام افیون برآمد کی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کے گارڈ انچارج اور اسسٹنٹ ایگزامینر الیکٹرک کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان منشیات راولپنڈی سے جیکب آباد اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اے این ایف کے ترجمان نے کہا کہ اس واقعے کے بعد تمام بڑے جنکشنز اور ٹرینوں کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے، راولپنڈی کے رہائشی دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی اجازت نہیں ہے،خواجہ آصف
توشہ خانہ2 کیس،عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور، رہائی کی روبکار جاری
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
توہین عدالت کیس،اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور آر پی او راولپنڈی نے غیر مشروط معافی مانگ لی
تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پوراشتہاری قرار
دوست ملک کے حوالے سے بشریٰ بی بی کا بیان 100 فیصد جھوٹا ہے، جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی ریکارڈ، انڈیکس 99 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا
ن لیگ سے ہمارا اتحاد محبت کا نہیں مجبوری کا ہے: گورنر پنجاب
حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان