راولپنڈی،افغان نیشنل ولی جان نامی دہشتگرد کی جی ٹی روڈ پر کھلے عام فائیرنگ،عوام میں خوف و ہراس

فائیرنگ کا مقصد بزنس کمیونٹی کو بھتہ خوری کے لیے ٹارگٹ کرنا تھا جس سے کاروباری حلقہ عدم تحفظ کا شکار ہے
مبینہ دہشتگردکے خلاف راولپنڈی اور اسلام آباد میں قتل اقدام قتل بھتہ خوری اور دہشتگردی کے متعدد مقدمات درج ہیں

راولپنڈی (حالات کرائم نیوز ڈیسک)تفصیلات کے مطابق افغان نیشنل ولی جان نامی دہشتگرد نے بھتہ خوری وصولی کے لیے بزنس کمیونٹی کو ٹارگٹ کرنا شروع کردیاہے جبکہ دہشتگرد ولی جان کے خلاف راولپنڈی اور اسلام آباد کے متعدد تھانوں میں قتل ،اقدام قتل، دہشگری اور بھتہ وصولی کے متعدد مقدمات درج ہیں یاد رہے کہ چند دیگر لوگ بھی اس دہشت گرد کے ساتھ ملے ہوئے ہیں جن کا کام ہی دہشتگردی پھیلا کر لوگوں کو خوف دلانا اور بزنس کمیونٹی سے بھتہ وصول کرنا ہے ۔

ولی جان دہشت گرد نے چند افراد کی ملی بھگت سے جی ٹی روڈ پر واقع ایک نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی کے دفتر پر دھاوا بول دیا یاد رہے کہ چند لوگ سوشل میڈیا پر فرضی کہانیوں کو بنیاد بنا کراور جھوٹا پروپیگینڈاکر کے لوگوں کے اندر چہ مگویاں اور بدگمانیاں پیدا کرنے میں مصروف ہیں۔ ولی جان دہشگرد کی کھلے عام فائیرنگ انتظامیہ اور پولیس کے لئے سوالیہ نشان ہے ۔ مقامی پولیس فوری طور پر اس واقعہ کا نوٹس لیکر قانونی کاروائی کرے ورنہ عام لوگ سمجھنے میں حق بجانب ہوں گے کہ پولیس کی سرکردگی میں ہی دہشت گرد اپنے اہداف مقرر کر رہے ہیں اورعوام میں دہشت اور عدم تحفظ پھیلایا جا رہا ہے-

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مین جی ٹی روڈ جس پر راولپنڈی کچہری اور لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بھی واقع ہے-