کراچی: (کرائم ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے بین الاقوامی سطح پر منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق تربت کےعلاقے باشولی میں گرینڈآپریشن کے دوران گھرمیں موجود ڈھائی ٹن سےزائدمنشیات برآمد کرلی گئی ۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2080 کلوگرام چرس، 290 کلوگرام ہیروئن اور195 کلوگرام آئس برآمدکی گئی ہے ، منشیات کے پیکٹوں پر افغانی مصنوعات کی آرائشی تحریر نمایاں ہے، برآمد شدہ منشیات سمندری راستے سےبیرون ملک سمگل کی جانی تھی۔
ترجمان اےاین ایف کاکہنا ہے کہ منشیات قبضے میں لےکرملوث ملزمان کیخلاف مزید تحقیقات کاآغازکردیا گیا۔