خیرپور: ملازمہ بچی کی ہلاکت کا معاملہ دبانے پر ایس ایچ او اور ڈاکٹر گرفتار

خیرپور: (کرائم ڈیسک) مقامی پیر کی حویلی میں دس سالہ بچی کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے کی ویڈیو سامنے آنے پر پولیس بھی حرکت میں آ گئی۔

خیرپور کے علاقے رانی پور میں مقامی پیر کی حویلی میں دس سالہ بچی مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوئی جسے پوسٹ مارٹم کے بغیر ہی دفن کر دیا گیا، سوشل میڈیا پر بچی کے مبینہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس بھی حرکت میں آگئی ہے۔

ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے غفلت پر ایس ایچ او کو معطل کر کے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، پولیس نے مرکزی ملزم اسد شاہ کو گرفتار کر کے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔

ایس ایس پی خیرپور کا کہنا ہے کہ معاملہ دبانے کی کوشش کرنے والے ایس ایچ او اور غلط رپورٹ دینے والے ڈاکٹر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔