قصور: (کرائم ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے شہریوں کو مردہ مرغیاں کھلانے کی مکروہ کوشش ناکام بنا دی۔
فوڈ سیفٹی ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر قصور کے علاقے کیسر گڑھ میں پولڑی شاپ پر چھاپہ مار کر مردہ مرغیاں برآمد کر لیں، تھانہ صدر میں شاپ مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔
فوڈ سیفٹی ٹیم نے 50 کلو مردہ مرغیاں تلف کر دیں، ملزم کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی راؤ عبیدالرحمن کا کہنا ہے کہ فوڈ اتھارٹی مضر صحت اشیاء کی روک تھام کیلئے دن رات کوشاں ہے، شہری ملاوٹ مافیا کیخلاف 1223پر اطلاع دیں۔