کراچی: (کرائم ڈیسک) نارتھ ناظم آباد کے ہسپتال کے بیت الخلا میں کچرادان سے 2 نامکمل بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
مبینہ طور پر خاتون دونوں بچوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوئی، ابتدائی اطلاع کے مطابق 2 خواتین ہسپتال آئیں اور الٹرا ساونڈ کروایا، خواتین کو لیب رپورٹ میں جڑواں بچوں کے بارے میں بتایا گیا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون طبی معائنہ کروانے آئی تھی، اسی دوران وہ واش روم میں گئی اور کافی دیر تک نہ نکلی، واش روم سے نکلنے کے بعد وہ خاتون ہسپتال سے بھاگ گئی۔
ایس ایچ او کی جانب سے کرائم سین کا جائزہ لیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، متعلقہ ڈاکٹر کا بیان لے کر مقدمہ درج کریں گے۔