کراچی پورٹ پر ملازم نے کرین سے سمندر میں کود کر خودکشی کر لی

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی پورٹ پر ملازم نے کرین سے سمندر میں کود کر خودکشی کر لی۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 بجے کرین نمبر 12 سے عبدالرحیم نے خودکشی کی۔

پورٹ حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خودکشی کا یہ واقعہ صبح پیش آیا۔لاش ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں۔خودکشی کرنے والا تھرڈ پارٹی ملازم تھا۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لاش ڈھونڈنے کے لیے نیوی کی مدد طلب کی ہے۔چھلانگ لگانے کی وجوہات کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔