اسلام آباد: (کرائم ڈیسک) اسلام آباد میں جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 4 ملزم گرفتار کر لئے گئے۔ اسلام آباد میں ایف آئی اے نے کارروائی کرکے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
ملزموں میں تیمور، عبدالودود، فیضان اور محمد عامر شامل ہیں۔ ملزموں نے جعلی دستاویزات پر یوکرین، کینیڈا اور سعودی عرب جانے کی کوشش کی۔ جعلی دستاویزات میں تعلیمی سرٹیفکیٹس، پروٹیکٹرز اور ویزے شامل ہیں، ملزموں سے جعلی ویزوں کے ایجنٹوں کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا۔