اسلام آباد،24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے 18جر ائم پیشہ عناصر گرفتار

ملزمان سے لا کھو ں روپے ما لیت کی ہیر وئن، چرس، شراب ، غیر قانونی اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد

اسلام آباد (کرائم ڈیسک) اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے منشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عناصرکیخلاف مو ثرکا رروائیاں کرتے ہوئی24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے 18جر ائم پیشہ عناصر کوگرفتارکرکے لا کھو ں روپے ما لیت کی ہیر وئن، چرس، شراب اور غیر قانونی اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمدکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف قانونی کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں قانونی کارروائیوں کے دوران18 جر ائم پیشہ عناصر گرفتارکر لیے گئے، تھا نہ آ بپارہ پولیس نے ملزم محمد بلا ل کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 30بور پستول معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، تھا نہ رمنا پولیس نے ملزم مقام خا ن کو گرفتار کرکے 30بور پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے شراب فروشی میں ملوث ملزم ندیم خا ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 20لیٹر شراب برآمد کرلی، تھا نہ تر نو ل پولیس نے تین ملزمان بشیر احمد، عدنا ن بٹ اور فرمان کو گرفتار کرکے ایک عدد 08ایم ایم رائفل ، ایک عدد 12بور رائفل اور ایک عدد 30بور پستول معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، تھا نہ سنگجا نی پولیس نے تین ملزمان احسن علی، محمد شکیل اور غلا م خا لق کو گرفتار کر کے ایک عدد 12بوررائفل ، ایک عدد 30بور پستول اور515گرام ہیروئن برآمد کرلی، تھا نہ شمس کا لو نی پویس نے ایک عورت سمیت تین ملزمان کا مر ان نو از، آ صف مسیح اور ملزمہ حمیر ہ بی بی کو گرفتار کر کے 3,330گر ام چرس، 16بو تلیں شراب اور ایک عدد 30بور پستول معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، تھا نہ نو ن پولیس نے ملزم زاہد عمر ان کو گرفتار کر کے 30بور پستول معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، تھا نہ کر پا پو لیس نے دو ملزمان محمد ظفر خا ن اور اول نو از خا ن کو گرفتار کرکے ایک عدد 32بور ریوالور اور 200گر ام چر س برآمد کرلی، تھا نہ پھلگر اں پولیس نے تین ملزمان زائد، معاویہ منیر اور امجد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 850گر ام ہیر وئن، 510گر ام چرس اور 30بور پستول معہ ایمو نیشن برآمدکرلیا، تھا نہ نیلور پولیس نے ملزم حسنین انجیب کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 30بور پستول معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، سی پی او/ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخا ری نے تما م افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ منشیات جیسے گھناوئے نے دھندے میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے جو نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کو تباہ کرنے میں ملوث ہیں، شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔