راولپنڈی،سرچ آپریشن ، مجموعی طور پر 147گھروں، 12 کرایہ داروں ،72 دکانوں اور235افراد کے کوائف چیک کئے گئے

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) راولپنڈی پولیس نے گزشتہ روز مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنزکئے جن میں گھروں،کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اورافراد کی چیکنگ کی گئی تھانہ نصیر آباد کے علاقے ممتاز سٹی،تھانہ کہوٹہ کے علاقے نارہ اوربیور،تھانہ دھمیال کے علاقے ٹھلیاں اور تھانہ روات کے علاقے گوالہ کالونی اورگردونواح میں کئے گئے سرچ آپریشنز میں مقامی پولیس سمیت، لیڈی پولیس، ایلیٹ فورس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیاآپریشن کے دوران مجموعی طور پر 147گھروں، 12 کرایہ داروں ،72 دکانوں اور235افراد کے کوائف چیک کئے گئے