فیصل آباد: (کرائم ڈیسک) پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پولیس ڈکیتی چوری کی وارداتوں کی روک تھام میں ناکام، شہری خود میدان میں نکل آئے۔
پولیس کے مطابق فیصل آباد کے ٹھیکری والا کے علاقے میں شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا، ڈاکو گوجرہ روڈ پر ناکہ لگاکر لوٹ مار کررہے تھے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے کار سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو کار سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے ۔
پولیس نے لاشیں ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیں ۔