راولپنڈی پولیس کی لیڈی سب انسپکٹر وکیل سے دھوکہ دہی سے75ہزار روپے لے کر غائب ہو گئی

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) راولپنڈی پولیس کی لیڈی سب انسپکٹر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر اور معروف وکیل سے دھوکہ دہی سی75ہزار روپے لے کر غائب ہو گئی متاثرہ وکیل نے اپنی رقم کی واپسی کے لئے سی پی او راولپنڈی کو درخواست دے دی سی پی اونے معاملہ ایس ایچ او تھانہ ویمن کو بھجوا دیا ڈسٹرکٹ بار کے سینئر ممبر مسعود شاہ ایڈووکیٹ نے سی پی او راولپنڈی کی کھلی کچہری میں دی گئی تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا کہ کچھ ماہ قبل خاتون سب انسپکٹر نسرین بتول نے 75ہزار روپے ادھار لئے جو اس نے رواں محرم الحرام سے قبل واپسی کا وعدہ کیامذکورہ سب انسپکٹر کا موقف تھا کہ اس پر تھانہ پیرودھائی میں لین دین کے معاملے پر چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج ہے اور چونکہ اب اس کی پروموشن ہونے والی ہے اور یہ مقدمہ اس کی ترقی میں رکاوٹ ہے لہٰذا وہ جلد یہ رقم واپس کر دے گی جس پر درخواست گزار نے دفتر میں موجود فاضل شاہ اور ملک عباس کے سامنی75ہزار روپے مذکورہ سب انسپکٹر کو دیئے لیکن وعدے کے مطابق مقررہ مدت میں رقم واپس نہ کی لیکن اب درخواست گزار کو فون بھی نہیں اٹھا رہی اور مسلسل غائب ہے سی پی او راولپنڈی نے مسعود شاہ کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ ویمن کو انکوائری افسر مقرر کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے-