سی ٹی ڈی نے خیبر علی مسجد خودکش حملہ میں ملوث ایک اور سہولت کار گرفتار کر لیا

پشاور: (کرائم ڈیسک) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے خیبر علی مسجد خودکش حملہ میں ملوث ایک اور سہولت کار کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کالعدم تنظیم کے افغانستان میں بیٹھے دہشت گردوں کی نشاندہی ہوچکی ہے، دہشت گردی کے واقعہ کی تفتیش کیلئے ماہر تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی، خود کش حملہ میں ملوث 8 سہولت کاروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے 2 کلاشکوف، ایک ایم فور رائفل، خودکش جیکٹ، پستول اور کارتوس برآمد ہوا ہے، ملزمان سے افغانی تذکرے، آئی ای ڈی بنانے کا سامان، افغان سم، میموری کارڈ بھی برآمد ہوئے، ملزمان جہادی پمفلٹ، مٹیریل اور دیگر دستایزات بھی برآمد کی گئیں۔