لاہور پولیس مبینہ مرکزی ملزم احمد میو کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ،واقعہ پارکنگ تنازع پر پیش آیا تھا
لاہور(کرائم ڈیسک) لاہور کے پوش ایریا میں گذشتہ روز گارڈ پر تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا۔واقعے میں ملوث 2 مسلح گارڈ کو حراست میں لے لیا گیا۔ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت تنزیل اور عمران کے نام سے ہوئی۔ لاہور پولیس مبینہ مرکزی ملزم احمد میو کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے۔یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے پوش علاقے میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر پیش آیا تھا۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی تھی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھاا کہ ایک بزرگ گارڈ سامنے سے آنے والی گاڑی کو غلط پارکنگ سے روکتے ہیں جس پر ایک اسلحہ بردار شخص گاڑی سے اترتا ہے اور بزرگ شہری کو ہراساں کرنا شروع کر دیتا ہے۔اتنے میں گاڑی میں موجود دیگر افراد بھی باہر آتے ہیں اور بزرگ گارڈ پر تشدد شروع کر دیتے ہیں۔
بااثر افراد نے بزرگ شہری کی عمر کا بھی لحاظ نہ کیا اور تھپڑوں کی بارش کر دی، ملزمان برزگ گارڈ پر لاتوں سے بھی حملہ کرتے رہے۔
Attn:
CT CM Punjab &
IGP, Punjab:
Get hold of these scoundrels, outlaws , vagabonds sons of gun ! Another test case !
@Lahorepoliceops
@MohsinnaqviC42 pic.twitter.com/hDeWxXHf2o— Dr. Syed Asif Kirmani (@KirmaniAsif) August 7, 2023
ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔سینیٹر آصف کرمانی نے بھی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کرکے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک ٹیسٹ کیس ہے، ان بدمعاشوں کو پکڑ کر سزا دینی چاہئیے
خیال رہے کہ اس سے قبل 25 اپریل2023ء کو بھی ایک واقعہ رپورٹ ہوا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ تھانہ ڈیفنس سی کی حدود میں ریسٹورنٹ میں آنے والی خواتین کو حراساں اور چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر بگڑے امیر زادوں نے ریسٹورنٹ پر دھاوا بول دیا ،بگڑے امیر زادوں نے ریسٹورنٹ میں توڑ پھوڑ کرڈالی اور وہاں موجود فیملیز اور ریسٹورنٹ سٹاف کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔