دینہ: جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص قتل، بچی سمیت تین زخمی

دینہ: (کرائم ڈیسک) نواحی گاؤں ہڈالہ سیداں میں سفاک ملزم نے زمین کے تنازع پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملزم متاثرین کا خالہ زاد بھائی تھا جس کا نام ذیشان بتایا گیا ہے، ذیشان نے زمین کے تنازع پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر متاثرین پر گولیاں برسا دیں۔

فائرنگ کر کے ملزم نے اپنے کامران حیدر نامی کزن کو شدید زخمی کر دیا جو موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ دو بھتیجے عرفان، مستجاب اور بھتیجی ردا زہرا زخمی ہو گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او سمیت پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا۔