میانوالی: (کرائم ڈیسک) میانوالی کی تحصیل کندیاں میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ۔ پولیس کے مطابق تھانہ کندیاں کی حدود علاقہ ٹبی میں سالے نے بہنوئی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا ۔
مقتول رزاق سے عرفان کا لین دین اور رشتے کا تنازع تھا، کندیاں پولیس نے موقع پہ پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی ۔ پولیس کاکہنا ہے کہ لاش آر ایچ سی کندیاں منتقل کر دی گئی ہے ۔