اسلام آباد، ضلعی انتظامیہ کی کارروائی ، ناجائز منافع خوری پر تین افراد کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد (کرائم ڈیسک) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز منافع خوری پر تین افراد کو گرفتار کر لیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا کا اپنے دائرہ اختیار کے حامل مختلف علاقوں کادورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے حکومت کے مقرر کردہ نرخوں کی پابندی، قیمتوں کی فہرستیں آویزاں کرنے اور پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی کے نفاذ کے لئے دکانوں اور سٹالز کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے خلاف ورزی کرنے پر تین افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا جبکہ دیگر کو وارننگ جاری کی گئی۔