راولپنڈی، نیوٹائون پولیس کی کارروائی ،چیک ڈس آنر مقدمات میں مطلوب 2اشتہاری مجرمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) نیوٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب 2اشتہاری مجرمان کوگرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نیوٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب2اشتہاری مجرمان عمران اورطارق کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرمان گزشتہ سالوں سے نیوٹائون پولیس کو مطلوب تھے ،ایس پی راول فیصل سلیم نے کہاکہ اشتہاری مجرمان اورانکے سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈائون میں تیزی لائی جارہی ہے ۔