گذشتہ رات کو مقتول کو مبینہ طور پر اسلام آباد کے ہوٹل کی چوتھی منزل سے نیچے پھینکا گیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ساہیوال سے ق لیگ کے صوبائی امیدوار میاں اللہ یار کو نجی ہوٹل میں قتل کر دیا گیا۔ابتدائی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ ضلعی لیگی رہنما پلازے کی چھت سے گرکر جاں بحق ہو گئے تھے۔میاں اللہ یار دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ اسلام آباد میں مقیم تھے۔پولیس نے متوفی کے تینوں ساتھیوں کو بھی تحویل میں لے لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد کا میڈیکل کروا کر تحقیقات کی جائیں گی۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ میاں اللہ یار کاروبار کے سلسلے میں نجی ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے۔گذشتہ رات کو مقتول کو مبینہ طور پر ہوٹل کی چوتھی منزل سے نیچے پھینکا گیا۔میاں اللہ یار کا کاروباری معاملات پر دیگر پارٹیز سے تلخ کلامی اور جھگڑا تھا۔
ساہیوال سے ق لیگ کے صوبائی امیدوار میاں اللہ یار کا نجی ہوٹل میں قتل#ARYNews pic.twitter.com/ObXTOT7Pao
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) July 28, 2023
۔معمولی جھگڑے پر تخ کلامی ہوئی جس کے بعد مبینہ طور پر انہیں چوتھی منزل سے نیچے پھینک کر قتل کر دیا گیا۔