کوئٹہ : خواتین کو ہراساں کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

کوئٹہ : (کرائم ڈیسک ) وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے خواتین کو ہراساں کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کوئٹہ سرکل نے ایک کارروائی کے دوران خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لئے، ملزمان نے وٹس ایپ کے ذریعے متاثرہ خواتین کا قابل اعتراض مواد شیئر کیا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان قابل اعتراض تصاویر کی آڑ میں متاثرہ خواتین کو بلیک میل کر رہے تھے ۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے ملزمان سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔