راولپنڈی، سرکاری ادویات نذر آتش اور سرکاری ثبوت مٹانے کے مقدمہ میں نامزد ایم ا یس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیپ اور ایڈمن افسر بری قرار

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) اینٹی کرپشن راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج یونس عزیزنے سرکاری ادویات نذر آتش کرنے اور سرکاری ثبوت غائب کرنے کے مقدمہ میں نامزد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیپ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ایڈمن افسر کو مقدمہ سے بری کر دیا ہے ٹی ایچ کیو پنڈی گھیپ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر پردیپ کمار اور ایڈمن افسر نجم الحسن کے خلاف اینٹی کرپشن نے 26مئی2021کو ڈپٹی کمشنر اٹک کی سفارش پراینٹی کرپشن ایکٹ کی دفعہ47/2/5کے علاوہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 409،109، 201 اور 427 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ ڈاکٹر پردیپ کمار اورنجم الحسن نے 2019 میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب میں ادویات نذر آتش کروا دی تھیں دی تھیں جس پر ڈپٹی کمشنر اٹک نے انکوائری کر کے خیانت مجرمانہ اور سرکاری ثبوت غائب کرنے کے جرم میں مقدمہ کی سفارش کی تھی اور محکمہ اینٹی کرپشن نے قصوروار ٹھہرا کر مقدمہ میں چالان کیا تھا دوران ٹرائل ملزمان کی پیروی قاضی حفیظ الرحمن ایڈووکیٹ اور مرزا محمد منیب خان ایڈووکیٹ نے کی گزشتہ روز عدالت نے حتمی دلائل میں ملزمان کے وکیل کے موقف سے اتفاق کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا ۔