راولپنڈی، موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) نصیر آباد کے علاقہ قاسم آباد میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا فرار ہو گیا ، ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اور دوسرا ڈاکو فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا، گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت ضیاء کے نام سے ہوئی، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، فرار ڈاکو کی تلاش کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا گیا، رات گئے مؤثر ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے ڈاکو کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایچ او نصیر آباد اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔