ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے پر6739موٹر سائیکل سواروں کوچالان ٹکٹ جاری کردیئے
راولپنڈی(کرائم ڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کاروائی میں ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے پر6739موٹر سائیکل سواروں کوچالان ٹکٹ جاری کردیئے چیف ٹریفک افسر راولپنڈی تیمور خان کے مطابق روز مرہ کے حادثات میں جانی و مالی نقصان میں موٹر سائیکل سوار سرفہرست ہیں ،موٹر سائیکل سواروں میں حادثات کی صورت میں سر کی چوٹ کازیادہ خدشہ ہوتا ہے، ہیلمٹ کی پابندی کروانے کا مقصد چالان کرنا نہیں بلکہ زندگی کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے ہیلمٹ قوانین پر سختی کروانیکا مقصد قیمتی جانوں کو کسی حد تک محفوظ بنانا ہے انہوں نے کہاکہ ہماری لڑائی عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہے، راولپنڈی ٹریفک پولیس اپنے سلوگن -’’ہیلمٹ نہیں تو سفر نہیں‘‘پر کاربند ہے انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے گزشتہ ماہ ہیلمٹ نہ پہننے پر 6739چالان ٹکٹ جاری کئے جبکہ رواں ماہ مزید سخت کاروائی کی جائے گی انہو ں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی حفاظت اور قانونی کاروائی سے بچنے کیلئے موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال کریں