راولپنڈی: پولیس نے اقدام قتل کے مقدمات میں نامزد 2ملزمان گرفتارکر لئے

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) راولپنڈی پولیس نے اقدام قتل کے مقدمات میںنامزد 2ملزمان گرفتارکر لئے تھانہ گنجمنڈی پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد احتشام عرف شامو کو گرفتارکرلیا ملزم نی3روز قبل اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے دانیال کو زخمی کردیاتھا،تھانہ سٹی پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں عمر عرف بالا کو گرفتار کرلیاجس نے ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کرکے نعمان کو زخمی کردیا تھا ملزم کا ساتھی قبل ازیں گرفتار ہوکر جیل بھجوایا جاچکا ہے