سیہون : دو گروپوں کے درمیان تصادم، ایک شخص جاں بحق

سیہون : (کرائم ڈیسک ) سندھ کے ضلع سیہون میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

سیہون پولیس کے مطابق بوبک کے علاقے میں کھوسہ برادری کے دو گروپوں کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا جس کے دوران ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جس کی شناخت کانڈیرو کھوسو کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔