زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرکے بروقت چالان جمع کروائیں اور موثر پیروی کریں تاکہ ملزمان کی سزایابی یقینی بنائی جا سکے، ایس ایس پی انوسٹی گیشن
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر نے کہا ہے کہ سنگین مقدمات کے اشتہاریوں کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرکے بروقت چالان جمع کروائیں اور موثر پیروی کریں تاکہ ملزمان کی سزایابی یقینی بنائی جا سکے،تھانوں کے ریکارڈ کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میںتھانوںکے محرران سے میٹنگ میں کیا ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے فرداً فرداً کارکردگی کا جائزہ لیا اورافسران کو ہدایت کی کہ سنگین مقدمات کے اشتہاریوں کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرکے بروقت چالان جمع کروائیں اور موثر پیروی کریں تاکہ ملزمان کی سزایابی یقینی بنائی جا سکے،تھانوں کے ریکارڈ کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے، تھانوں میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے آپ سب کا کردار بہت اہم ہے،غفلت اورکوتاہی کسی صورت برادشت نہیں کی جائے گی