لاہور: (کرائم ڈیسک) لاہور میں دوہرے قتل کی واردات ہوئی ہے، نوجوان نے فائرنگ کر کے سوتیلی ماں اور خالہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شمالی چھاؤنی کے علاقے الفیصل ٹاؤن میں پیش آیا، ملزم حسن نے سوتیلی ماں اور خالہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کے والد ناصر نے کچھ عرصہ قبل خاتون ظاہرہ سے دوسری شادی کی تھی، ملزم نے والد کی دوسری شادی کی رنجش پر انتہائی قدم اٹھایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔