چین سے کمرشل قرض موصول، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چین سے کمرشل قرض کی مد میں 30 کروڑ ڈالر موصول ہونے پر مرکزی بینک کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کی ہفتہ وار زرمبادلہ کی رپورٹ کے مطابق 14 اپریل تک چین کی جانب سے کمرشل قرض کی مد میں 30 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے۔ جس سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 39 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 4 ارب 43 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 60 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 53 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہوگئے جبکہ مجموعی ملکی ذخائر 40 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 9 ارب 96 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہوگئے۔