انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

کراچی: (نیوز ڈیسک) گزشتہ روز کے بڑے اضافے کے بعد انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج کمی ہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے 63 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ایک امریکی ڈالر 278 روپے 46 پیسے کا ہے۔

علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے کمی ہوئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر مجموعی طور پر 18 روپے 98 پیسے مہنگا ہوکر 285 روپے 9 پیسے پر بند ہوا تھا۔