روپے کی قدر بحال ہونے لگی، انٹر بینک میں ڈالر آج بھی سستا

کراچی: (کامرس ڈیسک) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی واقع ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی، روپے کے مقابلے میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو کر 259 روپے 92 پیسے پر بند ہوا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ 50 پیسے سستا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 266 روپے 50 پیسے میں مل رہا ہے۔