راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ کے ٹینڈرز 12اپریل کو کھولے جائیں گے،کیپٹن(ر)محمد محمود

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ کے ٹینڈرز 12اپریل کو کھولے جائیں گے جبکہ ٹینڈرز کو کھولنے اور ان کا جائزہ لینے کے لئے ماہرین پر مشتمل کمیٹی کا اعلان 5 اپریل کو کیا جائیگا اور اس ضمن میں کمیٹی میں شامل ماہرین کے ناموں کا حتمی فیصلہ 31مارچ تک کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ مختلف سرکاری محکموں اور اداروں بشمول راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی، فنانس ڈیپارٹمنٹ، نسٹ اور یو ای ٹی ٹیکسلا، سی ڈی اے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی اور لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کو ٹینڈرز کھولنے اور ان کا جائزہ لینے کے لئے نامزدگیوں کے لئے مراسلے بھیجے گے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ پر پیش رفت کے لئے منعقدہ اجلاس میں کیا اجلاس میں چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی راجہ طارق محمود، ڈائریکٹر جنرل ا?ر ڈی اے عبد الستار عیسانی، ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد عبداللہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد شعیب اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے کمشنر نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ کے لئے حاصل کی گئی زمین کی ادائیگیوں کا عمل بھی جاری ہے اور ضلع راولپنڈی میں 19فیصد متاثرین اور ضلع اٹک میں 28 فیصد متاثرین کو ادائیگیاں کی جا چکی ہے اور اس عمل کو آئندہ دنوں میں مزید تیز کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع راولپنڈی میں ادائیگیوں کے عمل میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا گیا ہے اور آئندہ چند دنوں میں اس حوالے سے نمایاں بہتری آئے گی انہوں نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کیلئے 30 محکموں اور اداروں سے این او سیز کی ضرورت ہے جن میں سے 26 این او سیز حاصل کئے جا چکے ہیں باقی چار کیلئے بھی کاروائی تیز کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، جنگلات اور محکمہ انہار کو مشروط این او سیز جاری کرنے کا کہا گیا ہی

اپنا تبصرہ بھیجیں