فلپائن : امریکا کو فوجی اڈوں تک رسائی میں توسیع کی اجازت

منیلا : (انٹرنیشنل ویب ڈیسک ) فلپائن نے امریکا کو اپنے فوجی اڈوں تک رسائی میں توسیع کی اجازت دے دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی و فلپائنی حکام نے کہا ہے کہ 2014 کے معاہدے کے تحت واشنگٹن کو فلپائن میں مزید 4 مقامات تک رسائی دی جائے گی۔

دونوں ممالک کے حکام کا کہنا ہے کہ 5 مقامات کے انفرا اسٹرکچر پر سرمایہ کاری کے لیے امریکا نے 82 ملین ڈالر مختص کیے ہیں۔ اس حوالے سے فلپائن میں موجود امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے فلپائنی صدر اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق امریکا کو فلپائن کے فوجی اڈوں تک مشترکہ تربیت، ایندھن ذخیرہ کرنے اور دیگر اقدامات کی اجازت ہوگی ۔