آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے لیو ان کیشمینٹ بحال نہ کرنے پر 15مئی سے احتجاج کی کال دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وعدہ کیا تھا کہ لیو انکیشمینٹ بحال ہوگی،اگر پنجاب حکومت نے مطالبات نہ مانے تو 15 مئی سے سڑکوں پر ہوں گے،مرکزی صدر ایپکا خالد جاوید سھنگیڑا

لاہور( نیوز ڈیسک ) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا) نے لیو ان کیشمینٹ بحال نہ کرنے پر 15مئی سے احتجاج کی کال دیدی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وعدہ کیا تھا کہ لیو انکیشمینٹ بحال ہوگی،اگر پنجاب حکومت نے مطالبات نہ مانے تو 15 مئی سے سڑکوں پر ہوں گے،مرکزی صدر ایپکا خالد جاوید سھنگیڑا کاکہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی جانب سے ہائی وے ڈیپارٹمنٹ میں قلم چھوڑ ہڑتال پر میٹنگ ہوئی ہے جس میں پنجاب اور لاہور کی مرکزی قیادت نے شرکت کی جس میں لیو ان کیش منٹ کی بحالی موجودہ مہنگائی کے باعث ملازمین کودرپیش مسائل اپیکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو اورپنجاب حکومت کی جانب سے لیو انکیشمینٹ بحال نہ ہونے پرمشاورت کی گئی ہے۔
اجلاس میں طے پایا ہے کہ پنجاب حکومت نے لیو انکیشمینٹ بحال نہ کی تو صوبہ بھر میں احتجاج کیا جائیگا اور تمام دفاترمیں قلم چھوڑ ہڑتال کی جائیگی ۔
سرکاری ملازمین اپنے حقوق کی خاطر سڑکوں پر نکلیں گے اور اپیکا کی مرکزی وصوبائی قیادت کی ہدایت پر بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پنجاب کی جنرل کونسل کا اجلاس ننکانہ صاحب میں منعقد ہوا تھا۔

ایپکا کے مرکزی صدر خالد جاوید سھنگیڑانے اجلاس کی صدارت کی تھی جس میںضلعی صدور سمیت ڈویژنل عہدیداران و دیگر نے شرکت کی تھی۔ اجلاس کے بعد اپیکا کے ضلعی صدر یاسر خان علیزئی نے میڈیا کو بتایا کہ تھا صوبائی جنرل کونسل اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل تھاجس میں مہنگائی کے باعث ملازمین کودرپیش مسائل اوراپیکا کے چارٹر آف ڈیمانڈپر مشاورت کی گئی تھی۔ حکومت کی جانب سے اپیکا قیادت سے کئے جانیوالے وعدوں پر عمل درآمد نہیں کیاجارہا جس کے باعث سرکاری ملازمین میں تشویش پائی جارہی تھی۔ سرکاری ملازمین اپنے جائز حقوق کے حصول تک پرامن احتجاج جاری رکھیں گے ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تفصیلی مشاورت کے بعد فیصلہ کیاگیا تھاکہ سرکاری ملازمین اپنے حقوق کی خاطر سڑکوں پر نکلیں گے۔