29 مارچ بروز پیر کو تعطیل کا اعلان

کراچی (بیورو رپورٹ) 29 مارچ بروز پیر کو تعطیل کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 29 مارچ کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کیلئے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق 15 شعبان شب برات کے سلسلے میں بروز پیر کو صوبے کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ جبکہ دوسری جانب لاہور میں کل 27 مارچ کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
لاہور میں ہر سال میلہ چراغاں بہت دھ ±وم دھام سے منایا جاتا ہے۔
یہ میلہ دراصل پنجابی زبان کے مشہور شاعر اور عظیم المرتبت صوفی بزرگ شاہ ح ±سین لاہوری کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس عظیم صوفی بزرگ کے عرس کے موقع پر لاہور میں عام تعطیل ہوتی ہے۔ اس بار بھی لاہوریوں کو یہ خوش ک ±ن خبر س ±نا دی گئی ہے۔حکومت پنجاب نے لاہور میں میلہ چراغاں کے سلسلے میں چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔باضابطہ سیکشن آفیسر ویلفیئر نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق 27 مارچ بروز ہفتہ کو صوبائی دارالحکومت لاہور میں میلہ چراغاں کے حوالے سے چھٹی ہو گی۔میلہ چراغاں کے حوالے سے یہ مقامی چھٹی ہوگی جس پر تعلیمی ادارے اور ضلعی دفاتر بند رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں