راولپنڈی،رتہ امرال پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کارروائی، 6ملزمان گرفتار

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) راولپنڈی میں رتہ امرال پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6ملزمان گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم 7ہزار 600روپے،05موبائل فونز اورتاش کے پتے برآمد کر لئے ۔

پولیس ترجمان کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جوا کھیلنے والے 6 ملزمان بنام نقاش، اویس،ناصر، شبیر،ندیم اور شہزاد کو گرفتار کر کے ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 7ہزار 600روپے،5موبائل فونز اورتاش کے پتے برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔