چھوٹے بڑے دکانداروں کے لئے بزنس لائسنس کا حصول لازم قرار

لاہور (بیورو رپورٹ) فیڈرل بورڈ ا?ف ریونیو (ایف بی ا?ر) نے ملک بھر میں چھوٹے اور بڑے دکانداروں کے لئے بزنس لائسنس کا اجر لازم قرار دے دیا ہے اور اس سلسلے میں وفاقی وزارت خزانہ کو باقاعدہ تجاویز ارسال کردی ہیں۔ جس کے مطابق قرار دیا گیا ہے۔
کہ چھوٹے اور بڑے دکانداروں کے لئے کاروبار کرنے سے قبل بزنس لائنس کا حصول لازم ہوگا اور دکاندار یہ لائنس اپنی دکانوں میں اسی طرح ا?ویزاں کریں گے جس طرح وہ اپنا این ٹی این نمبر ا?ویزاں کرتے ہیں۔ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی دکاندار بزنس لائنس ا?ویزاں نہیں کرتا تو اسے نہ صرف پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا بلکہ اس کی قابل ٹیکس ا?مدنی کا 50 فیصد اس سے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں