الغازی ٹریکٹرز کے منافع میں 31 مارچ 2022 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران 68فیصداضافہ

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کے منافع میں 31 مارچ 2022 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران68فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق 2021 کے اسی عرصہ کےدوران الغازی ٹریکٹرز نے 0.69 ارب روپے بعد از ٹیکس منافع کمایا تھا جبکہ جنوری تامارچ 2022 کے دوران کمپنی کی خالص آمدن 1.16 ارب روپے تک بڑھ گئی۔ اس طرح 2021 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں 2022 کے اسی عرصہ کے دوران الغازی ٹریکٹرزلمیٹڈ کی خالص آمدنی میں 0.47 ارب روپے یعنی 68 فیصد کانمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں