مالی میں دہشت گردوں کے حملے میں 27 فوجی ہلاک

مغربی افریقا کے ملک مالی میں ایک فوجی چھاؤنی پر دہشت گرد حملے کے نتیجے میں 27 فوجی ہلاک جبکہ 33 فوجی زخمی ہو گئے۔

مالی کی فوج کی طرف سے جاری کیے گئے ایک تحریری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے اندرونی علاقے مونڈورو میں واقع ایک فوجی چھاؤنی کو بموں سے لدی ایک گاڑی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد حملے کے بعد فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان لڑائی بھی ہوئی جس میں 27 فوجیوں جان سے گئے اور 33 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ اِس واقعے میں 7 فوجی لاپتا ہیں جبکہ 70 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔
مغربی افریقا کے ملک مالی کے وسط میں سرگرم باغیوں کا تعلق القاعدہ اور داعش دونوں سے ہے۔
مالی کے ایوانِ صدر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جانی نقصانات کی وجہ سے ملک میں 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں