نامعلوم اغوا کاروں نے لڑکی کو 03مئی کو دن دہاڑے اغوا کیا، لڑکی کے والد شام تک تلاش کرتے رہے لیکن اغوا کاروں کا پتہ نہ چلا
شام کو متعلقہ تھانہ میں رپورٹ درج کروائی گئی لیکن ایف آئی آر کی کاپی نہ ملی، میری بیٹی کو آمنہ محمود نامی ایک عورت نے اغوا کروایا،والد تسلیم جاوید
متعلقہ پولیس نے ابھی تک ایف آئی آر کی کاپی نہیںدی نہ ہی اغوا کاروں کے خلاف کوئی کاروائی، سی پی اوراولپنڈی اور ایس پی پوٹھوار ٹاﺅن واقعہ کا نوٹس لیکرانصاف مہیا کریں،والد لڑکی
راولپنڈی ( حالات کرائم ڈیسک ) چونترہ کے علقہ پنڈ ملہو سے ایک جواں سال لڑکی کو دن دہاڑے اغوا کر لیا گیا،لڑکی کے والد کے مطابق ہم گھر والے کھیتوں میں مصروف تھے جب گھر آئے تو اپنی بیٹی (س ت)کو گھر میں موجود نہ پا کر تشویش ہوئی اور شام تک ہر جگہ تلاش کیا گیا مگر میری بیٹی کا پتہ نہ چلا شام کو متعلقہ تھانہ چونترہ میں ایف آئی آر کے لئے گئے تھانہ میں اسلم پرویز نامی ایک پولیس سئب انسپکٹر ملا جس کو تمام صورت حال سے آگاہ کیا گیا.
متعلقہ پولیس آفیسر نے پانچ ہزار روپت طلب کئے جو اسے دے دئیے گے متعلقہ پولیس آفیسر نے ہمیں بتایا کہ آپ کی ایف آئی آر درج ہو جائے گی کل دوبارہ آئیں جب دوسرے دن متعلقہ تھانہ میں گئے تو ہمیں کہا گیا کہ آپ لڑکی کو تلاش کریں جب پتہ چلا جائے تو ہمیں بتائیں ہم لڑکی کو بر آمد کر لیں گے اور یوں ہمیں ٹال دیا گیا ابھی تک متعلقہ پولیس نے ہمیں ایف آئی آر کی کاپی نہیں دی ہمیں شک ہے کہ ہماری بیٹی کو ایک آمنہ نامی آوارہ عورت نے اغوا کروایا ہے جو پہلے کئی مردوں سے طلاقیں لے چکی ہے لڑکی کے والد کے مطابق متعلقہ پولیس کو تمام صورت حال سے آگاہ کیا گیا.
آج 7دن گزرنے کے باوجود نہ ہی ہمیں ایف آئی آر کی کاپی دی ہے اور نہ ہی متعلقہ پولیس ہمارے ساتھ تعاون کر رہی ہے اب تھانہ چونترہ کی پولیس سے نا امید ہو چکے ہیں .
لڑکی کے والد نے سی پی او راولپنڈی اور ایس پی پٹھوار ناﺅں سے اپیل کی ہے کہ ہماری بیٹی کو فوری طور پر اغوا کاروں سے بازیاب کروایا جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے اغوا کاروںکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔